کراچی:حکومت تبدیل ہوتے ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکو جھٹکے لگنا شروع ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 83 پیسے کمی ہو چکی ہے جس کے بعد ڈالر181 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ،گزشتہ تین روز کے دوران کے ڈالرکی قیمت میں6 روپے57 پیسے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔