اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کر دی ہے اور سب سے پہلے ہفتے میں2 سرکاری تعطیلات ختم کرتے ہوئے صرف ایک چھٹی کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری دفاترمیں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہو گی جبکہ اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں، اب سے سرکاری دفاتر صبح 10بجے کی بجائے 8 بجے کھلا کریں گے ، وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کا حکم بھی جاری کر دیہے اور کہاہے کہ سستی اشیاکی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔
شہبازشریف نے وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات کی ، عملے کا تعارف کروایا گیا ۔ شہبازشریف نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی اپنے حکم کم سے سے کم اجرت 25 ہزار کرنے پر فوری عملدرآمد کا حکم بھی جاری کر دیاہے ۔شہبازشریف نے کہا کہ کمر کس لیں ،عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا ۔