مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔
تحریک عدم اعتماد آزاد کشمیرکے عبوری آئین کے آرٹیکل 18 کے تحت جمع ہوئی، جس پر 25 ممبران قانون ساز اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ عدم اعتماد پیش کرنے والے تمام ممبران کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
25ممبران قانون ساز اسمبلی نے سردار تنویر الیاس کا نام نئے قائد ایوان کے لیے تجویز کیا ہے۔قانون ساز اسمبلی کے کل 53 ارکان میں سے پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 31 ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر 14 روز کے اندر قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔