مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو
 مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو

شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے

اسلام آباد:ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف مزارقائد پرحاضری دیں گے،ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے جبکہ وزیراعظم کی کراچی کے تاجروں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ  وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ ہاؤس بھی جائیں گے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ان کا استقبال کریں گے۔ وزیرِ اعظم وزیرِ اعلی ہاؤس سندھ کا دورہ کریں گے، وزیرِ اعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی حکمتِ عملی کے لیے مشاورتی عمل کی صدارت بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف گزشتہ روز پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔