ملک کی نمائندگی اور پھرکپتانی کرنا ایک اعزاز ہے۔فائل فوٹو
ملک کی نمائندگی اور پھرکپتانی کرنا ایک اعزاز ہے۔فائل فوٹو

جو روٹ انگلش ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوگئے

لندن:انگلینڈ کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار ہونے والے جو روٹ انگلش ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوگئے۔

پانچ سال تک ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والے تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے جمعے کی صبح ویسٹ انڈیز ٹورکے اختتام پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

جو روٹ کا کہنا ہے کہ وہ انگلش کرکٹ بورڈ، ساتھی کرکٹرز، دوست، فینزاورفیملی کے منتظر ہیں جنہوں نے قیادت کے دنوں میں سپورٹ کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی نمائندگی اور پھرکپتانی کرنا ایک اعزاز ہے، بطور کھلاڑی وہ انگلینڈ کی طرف سے کھیلتے رہیں گے۔

انگلینڈ نے جو روٹ کی قیادت میں ریکارڈ 27 ٹیسٹ میچز جیتے جبکہ سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے 26 جبکہ الیسٹر کوک اور اینڈریو اسٹراس نے 24 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کو فتح دلائی تھی۔