اسلام ٓٓباد:عمران خان کے سابق مشیراحتساب شہزاد اکبر پاکستان سے لندن چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر اسلام آباد سے رات 3 بج کر 10 منٹ پرغیرملکی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے، جہاں سے وہ لندن جائیں گے۔
شہزاد اکبرکا نام اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد شہزاد اکبر کا نام ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا۔