ماسکو:صدر پوٹن کے حکم پربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن اورمتعدد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے روس میں داخلے پرپابندی عائد کردی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پر حملے کے بعد برطانیہ نے روس پراقتصادی اورمعاشی پابندیاں عائد کردی تھیں جس کے جواب میں روس نے بھی برطانیہ پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کوعالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش میں برطانیہ جھوٹی معلومات اورغلط سیاسی مہم چلا رہا ہے جس کے باعث برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور متعدد اعلیٰ برطانوی حکومتی عہدیداروں کے ملک میں داخلے پرپابندی عائد کردی۔
خیال رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے 9 اپریل کویوکرین کا دورہ کیا تھا۔