حمزہ شہباز سے حلف کون لے گا،فیصلہ نہ ہو سکا

لاہور:نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سےگورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے تاحال وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب نے حلف لینے سے انکار کیا تو اسپیکر پنجاب اسمبلی حلف لینے کے مجاز ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی حلف لینے سے انکار کیا تو صدرِ مملکت حلف کے لیے مجاز شخصیت کو نامزد کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدرِ مملکت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو حلف لینے کے لیے نامزد کر سکتے ہیں۔