کولمبو:ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کے حوالے سے سری لنکا کرکٹ کو ڈیڈ لائن دیدی گئی ہے۔2022 میں ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کرکٹ کے پاس ہے جبکہ ایونٹ 27 اگست سے شیڈولڈ ہے تاہم سری لنکا اس وقت مالی مشکلات سے دوچار ہے اور ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل سری لنکا کرکٹ کے ساتھ رابطے میں ہے اے سی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت کہنا مشکل ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کر سکے گا یا نہیں تاہم سری لنکن کرکٹ اس وقت ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پر امید ہے۔اے سی سی کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ابھی وقت ہے اور کرکٹ سری لنکا کو 27 جولائی تک ایشیا کپ کے بارے میں بتانے سے متعلق کا کہا گیا ہے۔