لاہور: وزیر اعظم نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا،انہیں فوری طور پر گورنر ہائوس چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے،وہ دو ہفتے گورنر پنجاب کے عہدے پر رہے۔گورنر پنجاب کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار کا نام سامنے آگیا ہے، پارٹی نے مخدوم احمد محمود کو نامزد کردیا۔
انہوں نے آج نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف سے حلف لینا تھا تاہم اس سے پہلے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی تھی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ان کی پریس کانفرنس سے قبل سے ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا،عمر سرفراز چیمہ نے اپنی قانونی ٹیم کی مشاورت کے بعد آج نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کی تقریب کو موخر کرانے کا فیصلہ کیا تھا ، انہوں نےیہ تجویز صدر مملکت کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔
عمرسرفراز چیمہ سے پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا تو انہوں ںے جواب دیا کہ وزیراعظم مجھے عہدے سے اس طرح نہیں ہٹاسکتے، وہ سمری صدر مملکت کو ارسال کرسکتے ہیں، جب تک صدر مملکت چاہیں گے میں گورنر ہاؤس میں رہوں گا، مجھے ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار صدرمملکت کے پاس ہے وزیراعظم کے پاس نہیں۔