ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس.پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن پر اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 3رکنی بنچ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی  جہاں اکبر ایس بابر اور پی ٹی آئی کے وکیل پیش ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وکیل انور منصورنےالیکشن کمیشن بینچ کے سامنے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ معاون وکیل نے کہا کہ  ہائیکورٹ اکبرایس بابرکوکیس سےالگ کرنےکی درخواست خارج کرچکی ہے۔وکیل انور منصور نے کہا کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ نے جو آبزرویشن دیں وہ بدقسمتی ہے، میں  اپناایک اعتراض کمیشن کےسامنےرکھناچاہتاہوں کہ الیکشن کمیشن اس وقت مکمل نہیں، الیکشن کمیشن کے 2 ارکان تعینات نہیں ہوسکے۔

وکیل اکبرایس بابرنے کہا کہ یہ اعتراض پہلےبھی اٹھایاگیاتھالیکن خارج کیاگیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے کہا کہ اعتراض کامقصدسماعت رکوانانہیں، آئین میں الیکشن کمیشن کےممبران کی تعدادمتعین ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کےمطابق کمیشن کےتمام ارکان کاہونالازمی ہے۔

 انور منصور نے کہا کہ  دلائل اور کیس سے راہ فراراختیار نہیں کروں گا، پولیٹیکل پارٹیزآرڈر کے تحت غیرملکی کمپنیوں سے فنڈنگ کی اجازت ہے ، ہر جگہ فارن فنڈنگ کا ذکر ہوتا ہے جبکہ کیس ممنوعہ فنڈنگ کا ہے ، ممنوعہ فنڈنگ ملک کے اندر سے بھی ہو سکتی ہے ،اسکروٹنی کمیٹی کے ٹی او آرز غیر ملکی فنڈنگ تک محدود تھے، کمیٹی الزامات کی روشنی میں فارن فنڈنگ کی تحقیقات کر سکتی تھی ۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ  ہائیکورٹ نے 30 روزمیں فیصلےکی ہدایت کی اس کاکیاکریں گے؟۔ کیس کی سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کردی گئی۔