دادو: ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے ایک گاؤں فیض محمد دریائی میں آتشزدگی کے واقعے میں 8 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
دادو ضلع کى تحصيل میہڑ کے گاؤں فيض محمد چانڈيو ميں اچانک آگ بهڑک اٹھی۔ افسوسناک واقعے میں 3 بچے جاں بحق اور 12 سے زائد جھلس کر زخمی ہو ئے جبکہ 60 گھر جل کر مکمل خاکسترہو گٸے۔پورا گاؤں جل گیا۔ اناج جل گیا۔ مویشی جل گئے،آگ بجھانے کیلیے فائر برگیڈ آئی نہ زخمیوں کو اٹھانے ایمبولینس۔زخمی ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹر تھا نہ دوائیاں۔
اطلاعات کے مطابق 4 گھنٹے تک لگنے والی آگ سے 50 سے زاٸد مویشی سمیت گھريلو سامان بھی راکھ ميں تبدیل کر دیا۔لاشوں کو تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مور، عبدالرشید، عالم، ذمان، عںدالرسول، حسین، سویرہ اور تہمینہ کے نام سے ہوئی۔
اس کے علاوہ مزید جانی نقصان کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ڈی سی دادو سمیع اللہ نثار شیخ سے موقف لینے کے لیے بار بار رابطہ کیا گیا مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوسکا۔