لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے نواز شریف عید کے بعد پاکستان میں نظر آئیں گے۔
اپنے ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری لندن واپسی پر وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں بینچ کے سربراہ کے رخصت پرہونے کے باعث نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی ۔
شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنےکی درخواست پرآج سماعت ہونا تھی جو بینچ کے سربراہ کی رخصت کے باعث نہ ہو سکی،رجسٹرارآفس نےشہبازشریف کی درخواست کی کازلسٹ منسوخ کردی، جسٹس شہبازرضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نےسماعت کرناتھی۔
خیال رہے کہ نوازشریف کانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست شہبازشریف نےدائرکی ہے ،شہبازشریف نے 2019 میں لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔