اسلام ٓٓباد:صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف نےایوان صدر میں ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی کے درمیان مختصر سی ملاقات ہوئی جس کا دورانیہ 15 سے 17 منٹ تھا، ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ایوان صدر سے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعظم نے صدر سے ملاقات میں چاروں صوبوں کے گورنرزکی تعیناتی اور وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر میں خلیج کم کرنے پر بات کی۔
دوسری جانب ایوان صدر سے جاری اعلامیےکے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم ملکی امور پر صدر مملکت سے مشاورت بھی کی۔ ملاقات میں چاروں گورنرزکی تقرری سمیت آئینی امورپربات چیت ہوئی۔