این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو
این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو

حمزہ شہبازکی درخواست میں ق لیگ کی فریق بننے کی فرخواست خارج

اسلام آباد:حمزہ شہبازکی درخواست میں مسلم لیگ (ق) کی فریق بننےکی درخواست خارج کردی گئی ،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست میں مسلم لیگ (ق) کی فریق بننے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس لاہو ر ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ یہ کیا درخواست ہے۔ وکیل مسلم لیگ (ق) نے  کہا کہ  وزیر اعلیٰ کا انتخاب درست نہیں تھا۔ چیف جسٹس نے استفسار  کیا کہ معاملہ صرف اتنا ہے کہ گورنرکیا کہتے ہیں ؟،  اسمبلی میں کیا ہوا اور کیا نہیں ہوا یہ دیکھنا عدالت کا کام نہیں ۔

چیف جسٹس نے مسلم لیگ (ق) کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حلف سے آپ کا تعلق تو نہیں ،دیکھنا ہے ڈپٹی اسپیکرنے گورنرکو حلف کے لیے مطلع کیا ہے یا نہیں ، ڈپٹی اسپیکرکے اطلاع دینے پرگورنرکا کیا موقف ہے؟، عدالتی خلاف ورزی کا معاملہ آئے گا تو تب دیکھیں گے۔

مسلم لیگ (ق) کی جانب سے درخواست واپس لے لی گئی جس کے بعد درخواست خارج کر دی گئی ۔