لاہور:گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو پریس کانفرنس کی اجازت نہ مل سکی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے معذرت کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزرا اسد عمراورشفقت محمود نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرنی تھی۔
پریس کانفرنس کے لیے میڈیا کو دعوت نامے جاری کیے جا چکے تھے۔