ماسکو:روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی جوہری بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرمت کا تجربہ کیا ہے۔روس کا نیا میزائل فرانس کے رقبے کے برابر علاقے کوتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اورریکارڈ 18 ہزارکلومیٹرتک ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے۔
روسی وزارت دفاع کا بیان میں کہنا ہے کہ سرمت دنیا کا سب سے طاقتور میزائل ہے جس کی رینج سب سے زیادہ ہے۔نیا میزائل روس کی اسٹریٹجک نیوکلیئر فورسز کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا۔