کراچی:نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف، بلال بھٹو زرداری سے اپیل ہے کہ فوری طور پر ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرائیں۔
پاکستان کرکٹ بچاؤ تحریک کے چیئرمین امیر اکرم خان نے نومنتخب وزیر اعظم جو PCB کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں اور PPP کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ فوری طور پر بحال کرنے کا اعلان کریں تاکہ وہ کرکٹرجو بے روزگار اور بے یارومدد گارگھوم رہے ہیں اور وہ اپنے کھیل کو جاری رکھ سکیں کیونکہ کسی بھی ملک کی یوتھ کی ترقی کیلیے کام کیا جائے تووہ ملک ترقی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کرکٹر میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہیں اگراُن کو گھر سے بے فکری ہو تو وہ اپنی تمام توجہ کرکٹ پر رکھیں۔
امیراکرم خان نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف جب یہ اعلان کریں گے کہ تو اُن کے حق میں ہزاروں کرکٹر کی ریلی نکالی جائے گی کیونکہ فوری طورپربورڈ کے چیئرمین کو فارغ کرکے نجم سیٹھی یا چوہدری ذکاء اشرف کو لایا جائے تاکہ کرکٹ کو فروغ بھی مل سکے۔
انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ عہدیدار صرف اپنے عہدوں اور تنخواہوں میں دلچسپی لیے ہوئے ہیں اُن کو پاکستانی کرکٹ سے کوئی حرج نہیں ۔ چوہدری ذکا اشرف اورنجم سیٹھی PSLکو پاکستان میں کرانے کیلیے اہم رول ادا کیا تھا۔