یہ فیصلہ چیف انفارمیشن آفیسر کے جائزے کے بعد کیا گیا،فائل فوٹو
یہ فیصلہ چیف انفارمیشن آفیسر کے جائزے کے بعد کیا گیا،فائل فوٹو

ٹک ٹاک نے پاکستان میں 65 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

اسلام آباد: ٹک ٹاک نے پاکستان میں 6.5 ملین ٹک ٹاک ویڈیوزڈیلیٹ کردیں۔

کمیونٹی گائیڈ لائنزانفورسمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں یکم اکتوبر2021 سے 30 دسمبر2021 تک اتنی بڑی تعداد میں ٹک ٹاک ویڈیوزکوڈیلیٹ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنزکی خلاف ورزی پر پاکستان میں 65 لاکھ 63 ہزار سے زائد ویڈیوزکو حذف کیا جب کہ عالمی سطح پر8 کروڑ 97 لاکھ 94 ہزار سے زائد ویڈیوزکوہٹایا گیا ہے۔

حذف کی جانے والی ویڈیو میں ہراساں کرنے،دھونس دھمکی ، نفرت انگیز رویے ، پرتشدد اورانتہا پسندی پرمبنی ویڈیو شامل تھیں۔