سابق پاکستانی سفیرنے قومی سلامتی کمیٹی کو مراسلے سے متعلق بریفنگ دی۔فائل فوٹو 
سابق پاکستانی سفیرنے قومی سلامتی کمیٹی کو مراسلے سے متعلق بریفنگ دی۔فائل فوٹو 

غیر ملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے۔قومی سلامتی کمیٹی

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی  کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیاجس میں خفیہ اداروں نے غیرملکی سازش کو رد کردیا۔

اعلامیے کے مطابق ‏اجلاس میں واشنگٹن سے  پاکستانی سفارتخانے کےمراسلے کا جائزہ لیا گیا،‏سابق پاکستانی سفیرنے قومی سلامتی کمیٹی کو مراسلے سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ،نیول چیف امجد خان نیازی ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی شریک ہوئے ۔اس کے علاوہ اجلاس میں چیف آف ائیراسٹاف ائیرمارشل ظہیر احمد بابر اور سابق پاکستانی سفیر اسد مجید بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں وفاقی وزرا خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال اور حنا ربانی کھر بھی شریک ہوئیں۔

اعلامیے کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹیلی گرام موصول ہوا، سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات کا نتیجہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایجنسیوں نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ‏غیر ملکی سازش سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا۔ خفیہ اداروں نے اس مراسلے کی تحقیقات کیں جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کوئی سازش نہیں کی گئی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکی مراسلہ سازش نہیں، مداخلت ہے۔