اسلام ٓٓباد:گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ کی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق تحفظات پر مبنی رپورٹ صدر مملکت کو موصول ہو گئی جس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئین و قانون کے مطابق نہیں ہوا،ووٹنگ کا ریکارڈ ٹمپرڈ ہے ۔عمرسرفراز چیمہ نے صدر مملکت سے استدعا کی کہ وزیراعلی پنجاب کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت کو چھ صفحات پر مبنی رپورٹ ارسال کی ، رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کےانتخاب کی ووٹنگ کاریکارڈ ٹمپرڈہے، پولیس کورولز کےخلاف ایوان میں داخل کیاگیا، ارکان اسمبلی کوووٹ دینے سے روکا گیا۔ ووٹنگ آئین کے سیکنڈ شیڈول کے منافی طریقہ کاراختیارکرکے کرائی گئی ، ووٹنگ میں سیکنڈ شیڈول کو نظراندازکیا گیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر کا وزیر اعلیٰ کے انتخابی عمل سے مطمئن ہونا ضروری ہے،عثمان بزدار کا استعفیٰ بھی متنازع ہے ، آئین کے آرٹیکل 130 ، سب سیکشن 8 کی خلاف ورزی کی گئی، گورنرآفس کو وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا تو منظور کیسے کیا گیا؟۔