شیخ رشید بھی فوج خیخلاف بولنے لگے

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی فوج کیخلاف بولنے لگے، ان کا کہنا ہے کہ ملک کی خاطرجن کی عزت لازم ہے وہ سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات گھمبیر، پریشان کن اور تشویش ناک ہوتے جارہے ہیں۔ وہ لوگ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پرتعینات کیا جارہا ہے اور سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ ملک کے لیے جن کی عزت کرتا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے لیے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجادیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کوانگشت بدنداں کردے گی اور ایسا زناٹے کا رن پڑے گا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے کم عمرموجودہ حکومت ہوگی۔