کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو
کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو

صدر پاکستان پنجاب میں آئین شکنی کر رہے ہیں۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صدراورگورنر سمیت پوری پی ٹی آئی بیمار پڑجائے تب بھی حمزہ شہباز حلف ضرور لیں گے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابقہ حکومت کی جانب سے رات کو عدالتیں کھلنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہیں اور پھرکہتے ہیں کہ رات کو عدالتں کیوں کھلیں، عمران خان کا بنایا گیا صدر پاکستان  پنجاب میں آئین شکنی کر رہا ہے اس لیے رات کو عدالتیں کھلتی ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان فسطائیت اورآئین شکنی چھوڑیں، پارلیمان کے اغوا کار نہ بنیں، آئین، جمہوریت اور پارلیمان کویرغمال بناتے ہیں اورپھرکہتے ہیں،عدالتیں کیوں کھلتی ہیں؟ پوری قوم عارف علوی کی آئین شکنی دیکھ رہی ہے، عدالتیں کھلیں توعمران خان سازش کے جھوٹ بولنے لگیں گے، عدالتوں پربھی الزام لگانے لگیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان، ان کے صدرعارف علوی، گورنر پنجاب سمیت تمام آئین شکن ٹولے کو آرٹیکل 6 کی سزا ملنی چاہیے، صدر، گورنراورپوری پی ٹی آئی بیمار پڑجائے تب بھی حمزہ شہباز حلف ضرور لیں گے، آپ بیمار ذہن، غیر جمہوری اور فسطائی شخص ہیں، آپ کا سیاہ دور رات کی سیاہی کی طرح مٹ رہا ہے۔