ملتان:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عوام نے امپورٹڈ حکومت کو نامنظورکردیا، 10 مئی کوعمران خان ملتان میں جلسہ کریں گے۔
ملتان میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پریشان ہیں جوڑ توڑ کرتے رہے ، 10دن تک کابینہ نہیں بنا سکے ۔مک مکا ہو اپھر کابینہ بنی مجھے اندر کی کہانی معلوم ہے ،ن لیگ والے کہتے تھے پیٹ چاک کرکے لوٹی ہوئی دولت حاصل کرینگے،لوٹی ہوئی دولت حاصل کرتے کرتے اپنی صفوں میں شامل کرلیا۔
شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ عمران خان عید کے بعد ملتان میں عوام سے خطاب کریں گے ،10مئی کو پی ٹی آئی ملتان میں پاورشو کرے گی .26اپریل کو الیکشن کمیشن آفس کے باہر ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے یہ دن پاکستان تحریک انصاف یوم تاسیس کے طورپرمنائے گی۔27 رمضان المبارک کو شب دعا کے طورپرمنائیں گے ۔