بچے جب بڑے ہو جاتے ہیں تو ان کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔فائل فوٹو
بچے جب بڑے ہو جاتے ہیں تو ان کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔فائل فوٹو

لاپتانمرہ کاظمی کابھی پتاچل گیا

کراچی کے علاقے سعود آباد سے 20 اپریل کو لاپتا ہونے والی نوجوان لڑکی نمرہ کاظمی کو بھی ڈھونڈ لیا گیاہے ، نمرہ نے بھی پنجاب آ کر اپنی پسند کے نوجوان سے نکاح کر لیا ۔

نجی ٹی وی  نے دعویٰ کیاہے کہ دعا زہرہ کے بعد کراچی سے لاپتا ہونے والی نمرہ کا بھی سراغ لگا لیا گیاہے ، نمرہ نے ڈیرہ غازی خان کے نجیب شاہ رخ سے نکا ح کیاہے ۔ نمرہ جب گھر سے لاپتا ہوئیں تو گھر والوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ان کی بیٹی کو اغواکرلیا گیاہے تاہم اب یہ معاملہ سامنے آ رہاہے کہ دونوں لڑکیوں کو اغوانہیں کیا گیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے آئیں ۔

پولیس کے مطابق نمرہ نے دستاویزات میں اپنی عمر 18 سال بتائی ہے۔عدالت میں جمع کرائے گئے حلف نامے میں کہا ہے کہ اپنی مرضی سے شادی کی ہے،والد بڑی عمر کے شخص سے شادی کرانا چاہتے تھے،شادی شدہ زندگی میں کوئی مداخلت نہ کرے۔

یاد رہے کہ 20اپریل کو سعود آباد سے 14 سالہ لڑکی نمرہ کاظمی لاپتہ ہو گئی۔مذکورہ لاپتہ ہونے والی لڑکی کی والدہ نے بتایا ہے کہ نمرہ ملیر سعود آباد ایس ون ایریا سے لاپتہ ہوئی ہے، میں صبح 9 بجے کام سے گئی تھی، واپس آئی تو نمرہ غائب تھی۔