اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کراچی کےارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منسوخ کر دی۔
پولیس نے دونوں ارکان قومی اسمبلی کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتارکرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عطا اللّٰہ اور فہیم خان کی ضمانت مسترد کی ہے۔
قادرخان مندوخیل کے وکیل راجہ نذیرایڈووکیٹ نے پی تی آئی ایم این ایز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی۔عدالتی فیصلے کے بعد راجہ نذیرایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دہشتگردی کا کیس ہے، یہ لوگ سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر داخل ہوئے تھے۔