مکہ: تامل ناڈو کی معروف سماجی کارکن سبریمالا جیاکنتھن نے اسلام قبول کرلیا جس کا اعلان انہوں نے مکۃ المکرمہ پہنچ کر کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں مسجد الحرام میں کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے اور ویڈیو میں انہوں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔
بعد ازاں انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے فاطمہ سبریمالا رکھ لیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پرایک اورتفصیلی ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’’میں نے خود سے سوال کیا کہ میں مسلمانوں سے اتنی دشمنی کیوں کرتی ہوں اوراس طرح میں نے غیر جانبدار ذہن کے ساتھ قرآن پاک کا مطالعہ شروع کیا‘‘۔
ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ’’مجھے اس طرح حقیقت کی سمجھ آئی اوراب میں اسلام سے بہت زیادہ پیار کرتی ہوں‘‘۔فاطمہ سبریمالا نے کہا کہ مسلمان ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔