کراچی:جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی وین پرحمہ خود کش تھا،کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔
تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ ایک خاتون خودکش حملہ آورنے کیا اور یہ پہلا موقع ہے کہ تنظیم کی جانب سے کسی خاتون نے ایسی کارروائی کی ہے۔
جائے حادثہ کے دورے کے بعد غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا تاہم پاکستانی ذرائع ابلاغ پر نشرکی جانے والے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ویگن دروازے کے قریب پہنچتی ہے تو وہاں ایک برقع پوش خاتون اس کے قریب آتی ہے اور پھر دھماکہ ہو جاتا ہے۔