اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو
اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

مریم نوازنے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی

لاہورہائیکورٹ نے مریم نوازکی جانب سے عمرے کی ادائیگی کیلیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازکی عمرے کی ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس علی باقرنجفی ،جسٹس سرداراحمد نعیم پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

عدالت میں مریم نوازکے وکیل نے اپنی درخواست واپس لے لی، مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مجھے میرے کلائنٹ نے ہدایات دی ہیں کہ عمرے کی ادائیگی کیلیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی جائے ،عدالت نے درخواست واپس لینے پرکیس نمٹا دیا ۔