کراچی: گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کیلیے ٹیم تشکیل دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں دھماکے کی تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے کو بنایا گیا ہے ،ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی ایسٹ،ایس ایس پی اےوی سی سی بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کانوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا
نجی ٹی وی کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی جانب سےتیارکی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا جس میں 3 سے 4 کلو گرام دھماکہ خیزمواد استعمال کیا گیا۔دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ ملے ہیں۔ دھماکے کی جگہ سے حملہ آور خاتون کے برقعے کے ٹکڑے حاصل کرلیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ نے بھی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔ ڈی آئی جی کی رپورٹ کے مطابق ایک بج کر 55 منٹ پر گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں تین چینی باشندوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے جب کہ چار افراد زخمی ہوئے جن میں دو رینجرز اہلکار شامل ہیں۔