درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا (فائل فوٹو)
درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا (فائل فوٹو)

پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کل ہوگا

لاہور:پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعددوبارہ اجلاس کل ہوگا جس میں وزیرا علیٰ پنجاب کے چناؤپر بحث ہو گی۔

پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیزاجلاس کل بلا لیا گیا ہےجس کیلئے اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے قوائد و ضوابط بھی جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں کل کے اجلاس میں مہمانوں کا داخلہ بند ہے ،ارکان اسمبلی موبائل فون اپنے ساتھ نہیں لے کر جاسکتے اور صحافیوں کا بھی پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند ہے جبکہ خواتین اراکین اسمبلی اپنا ہینڈ بیگ بھی اسمبلی میں نہیں لے جا سکیں گی۔

متحدہ اپوزیشن نے کل کے اجلاس کیلیے تیاریاں شروع کردی ہیں، پیپلز پارٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو لاہور پہنچنے کا حکم دیدیا اوراتحادی گروپ جن میں علیم خان ،ترین گروپ اور چھینہ گروپ شامل ہیں ان کو بھی اجلاس میں حاضری یقین بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔