اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد کو تبدیل کرکے عاصم احمد کو نیا چیئرمین لگانے کی منظوری دیدی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد گریڈ 21 کے افسرعاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آرمقررکردیا گیا جس کا اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوٹ (ای او بی آئی) کو ہٹانے کی منظوری بھی دیدی ہے۔