ہفتہ 30 اپریل 2022ء کو تمام بینک کھلے رہیں گے

تمام بینک عید کی تعطیلات کے دوران روزانہ 24 گھنٹے متبادل ڈیلیوری چینلز اے ٹی ایم، موبائل بینکاری اورانٹرنیٹ بینکاری وغیرہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔اسٹیٹ بینک

               
April 28, 2022 · قومی, کامرس
عوام اپنی ٹرانزیکشنز30 اپریل 2022ء تک انجام دے سکتے ہیں۔فائل فوٹو

عوام اپنی ٹرانزیکشنز30 اپریل 2022ء تک انجام دے سکتے ہیں۔فائل فوٹو

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہفتہ 30 اپریل 2022ء کو تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر 2 تا 5 مئی 2022ء حکومتِ پاکستان کی اعلان کردہ تعطیلات کے پیشِ نظرعوام اپنی ٹرانزیکشنز30 اپریل 2022ء تک انجام دے سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ عید کی تعطیلات کے دوران روزانہ 24 گھنٹے متبادل ڈیلیوری چینلز اے ٹی ایم، موبائل بینکاری اورانٹرنیٹ بینکاری وغیرہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔