لندن: انگلینڈ کو2019 میں ورلڈ کپ جتوانے والے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو انگلش ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سونپ دی گئی۔
بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھے انگلینڈ کے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دی گئی، میں سابق کپتان جو روٹ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے انگلینڈ کرکٹ کے لیے بہت کچھ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں تک پہنچانے میں جو روٹ کا بڑا حصہ ہے اور وہ آئندہ بھی میرے ساتھ رہیں گے۔