سائفرکو دبانے کی پوری کوشش کی گئی،چئیرمین پی ٹی آئی (فائل فوٹو)
سائفرکو دبانے کی پوری کوشش کی گئی،چئیرمین پی ٹی آئی (فائل فوٹو)

چیلنج کرتا ہوں،اسلام آباد میں 20 لاکھ لوگوں کولائیں گے۔عمران خان

 ملتان:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شریف بردارن کی کرپشن پروائٹ پیپرجاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت چوروں کا ٹولہ مسلط، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا، حقیقی آزادی کی تحریک شروع کردی، جنوبی پنجاب کے لوگ اسلام آباد آنے کی تیاری کریں۔

ملتان میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 75 سالہ ادوار میں ہماری سب سے اہم تحریک ہوگی، چیلنج کرتا ہوں اسلام آباد میں 20 لاکھ لوگوں کولائیں گے، ملک کے میر جعفر، میرصادق کے ساتھ مل کر بیرونی سازش کی گئی، سازش کو ناکام بنانا ہے، ملک میں الیکشن کرانے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھری اسٹوجز مسلط نہیں ہوسکتے، عوام الیکشن میں فیصلہ کریں گے، اگلے دو، تین روز میں شریفوں کی کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کریں گے، میری اسلام آباد کی کال ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اب پھر عید کے بعد میری کردار کشی کریں گے، پیغام ہے جب تک زندہ ہوں مقابلہ کروں گا، اگر ہم حقیقی آزادی کے لیے نہیں کھڑے ہوں گے تو باہر کے پتلے مسلط ہوتے رہیں گے، اللہ نے کہا جہاد کرو، یہ والا جہاد ہم اپنی زبان سے لڑیں گے، ہمارے سفیر کو بلا کر دھمکی دی گئی، سفیر کو کہا گیا عمران کو نا ہٹایا تو مشکلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیری بلاسم، بوٹ پالش کرنے والے کو مسلط کیا گیا، امریکا ہمیں تمہاری معافی کی کوئی ضرورت نہیں، امپورٹڈ حکومت میں ہر چیز مہنگی ہو چکی، ابھی یہ پٹرول، ڈیزل کو مہنگا کریں گے، چوروں کے ٹولے سے ملک سنبھالا نہیں جا رہا، مجھے دوتہائی اکثریت دلوائیں جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر دکھاؤں گا۔