3 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا۔فائل فوٹو
3 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا۔فائل فوٹو

سعودی عرب نے3ارب ڈالرکی واپسی میں توسیع کردی

جدہ:وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے،سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں موجود 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاک سعودی سپریم کورآرڈی نیشن کونسل کے تحت مختلف امورپردو طرفہ تعلقات کے فروغ پراتفاق کیا گیا ہے ۔سعودی عرب نے  پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے ،دونوں ملکوں کا تجارت کو فروغ دینے پربھی اتفاق ہواہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے بھرپور تعاون کو سراہا گیا ہے ،دونوں ملکوں کا نجی شعبے میں بھی تعاون پراتفاق ہوا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان انڈسٹریزاورکان کنی کے شعبے میں تعاون پر بھی اتفاقہ ہوا۔