فیصل آباد:مدینہ شریف واقعے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت 15 نامزد اور150 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ’عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید،قاسم سوری ، شہباز گل، شیخ راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر چیکو،انیل مسرت، نبیل نصرت، عمیر الیاس، رانا عبدالستار، بیرسٹرعامرالیاس، گوہرجیلانی، اور تقریباً 150 کے قریب لوگوں نے مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کی حرمت و تقدس کو پامال کیا ہے ۔
فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں دائر درخواست میں درخواست گزار محمد نعیم ولد محمد امین مسرت نے کہا کہ چند پاکستانی شر پسندوں کا وفد سعودی عرب کیا گیا تھا اور اس حوالے سے ویڈیو ریکارڈ پر موجود ہے جو دوران تفتیش پیش کردی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos