عمران خان نے بھی نوازشریف والی ہی غلطی کی۔پرویزالہیٰ

لاہور:اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ نے کہاہے کہ عمران خان نے بھی نوازشریف والی ہی غلطی کی ، ہم نے اسے سمجھایا تھا کہ یہ غلطی نہ کرو، آپ کو کھل کر نہیں کہنا چاہیے تھا کہ ان کو آرمی چیف بنانا چاہ رہاہوں ، آپ کو کس نے کہا تھا کہ یہ بات کریں ، یہ آپ کا کام نہیں ،آپ کیوں ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر تاخیر کر رہے تھے ۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں چوہدری پرویزالہیٰ کا کہناتھا کہ شجاعت حسین نوازشریف کوسمجھاتے رہے کہ یہ غلطی نہ کرنا کہ جب آرمی چیف کا فیصلہ آئے تو آپ نے کچھ نہیں کرنا بلکہ جو میرٹ پرفائل آئے آپ نے وہ کرنا ہے ،آپ نے کسی طرف جھکاﺅ نہیں رکھنا، کیونکہ جو بھی بنے گا اسے آپ کو سیلیوٹ کرناہے ،آپ ادھردھیان نہ دیں بلکہ اپنے معاملات پرزیادہ توجہ دیں،نوازشریف نے پہلی فضول لڑائی جہانگیرکرامت سے، پھر جنجوعہ، پھر کاکڑ اور آخری لڑائی پرویز مشرف سے لڑی۔

چوہدری پرویزالہیٰ کا کہناتھا کہ میں نے پرویزمشرف سے پوچھا کہ آپ کا کیا جھگڑا ہے وہ کہنے لگے کہ دیکھو مجھے اگر نوازشریف کہے کہ اس کورکمانڈرکو وہاں لگا دو، ایک کور کمانڈو کو یہاں لگا دو، تو میں نے اس کو سمجھایا کہ یہ کوئی پٹوار خانہ نہیں کہ ایک پٹواری یہاں لگا دوں ایک پٹواری وہاں لگا دوں، میں آرمی چیف ہوں مجھے پتا ہے کہ فلاں کور ٹھیک ہے یا نہیں۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہی غلطی عمران خان نے کی، میں نے اس وقت بھی سمجھایا تھا کہ یہ غلطی نہ کرو، اس وقت ان کا جواب صحیح نہیں تھا،اس لیے ان کا جواب کہیں نہیں بھیجا گیا، پشاورکی وجہ سے معاملہ خراب ہوا،  پھرایک مرتبہ توانہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اکیلے بیٹھواورکہہ رہے تھے کہ مجھے یہ سمجھا ایک کور کمانڈر ہے اس کا کیامسئلہ ہے۔