حمزہ شہباز کی ہفتے کو ملک واپسی کی امید ہے ۔فائل فوٹو
حمزہ شہباز کی ہفتے کو ملک واپسی کی امید ہے ۔فائل فوٹو

حمزہ شہبازکا صوبے میں ہیلتھ کارڈ جاری رکھنے کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے صوبے میں ہیلتھ کارڈ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی زیرصدارت صحت سے متعلق اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کو ہسپتالوں میں پورا احترام ملنا چاہیے ۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ہسپتالوں میں ٹیکنیکل کیڈرکی اسامیوں پر بھرتی کا اعلان کردیا، ساتھ ہی مفت ادویات اور خراب آلات و مشینری کیلیے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں ہیلتھ کارڈ جاری رہے گا۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہورکے بعض علاقوں خصوصاً اندرون شہر پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے واسا کو پانی کی قلت دور کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ  پانی کی قلت والے علاقوں کے لئے مربوط نظام بنایا جائے، جہاں ضرورت ہو وہاں ٹیوب ویل چلانے کے لیے جنریٹر کا انتظام کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے  مون سون سیزن سے قبل نالوں کی صفائی کا حکم بھی دیا اور کہا ک ہ شہر کے تمام نالوں کی صفائی کیلیے ایکشن پلان تیار کیا جائے،ایکشن پلان کو ٹائم لائن کے ساتھ مرتب کیا جائے، بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کام ہر صورت مکمل کیا جائے-