لاہور: ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے یورپ کے دور پر موجود پاکستانی ٹیم کا ایک میچ کم ہوگیا، اب ٹیم چھ کے بجائے پانچ میچز کھیلے گی۔
سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے اسپین کے ساتھ ایک میچ کم ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اوراسپین کے درمیان تین کے بجائے اب دو میچز کھیلے جائیں گے۔ بارسلونا میں شیڈول پاکستان اور اسپین کے درمیان دو مئی کا میچ اب نہیِں ہوگا، پاکستان اور اسپین کے تین اور چار مئی کو میچز ہوں گے۔