اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عید کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں خونریزی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ خوفناک، تشویش ناک اورگمبھیر ہوسکتا ہے، اس کے نتائج الٹے پڑسکتے ہیں، حالات خراب ہوگئے توعمران خان کی بس کی بات نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پھنس گئی ہے،2 ووٹ کی اکثریت سے امپورٹڈ حکومت کو لایا گیا، کوئی بھی جماعت ایم کیو ایم ، باپ، جی ڈی اے، سالک، چیمہ گروپ میں سے کوئی بھی علیحدہ ہوجائے تو یہ حکومت ختم ہوجائے گی، یہ غلام حکومت ہے جو لیٹی ہوئی ہے، جیسے کہا جائے گا ویسے کرے گی۔