بار سلونا:پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کے آخری میچ میں اسپین نے پاکستان کو3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیدی،اس طرح اسپین پاک ہاکی سیریزبرابرہوگئی۔
۔
تفصیلات کے مطابق دورہ یورپ کے دوران اسپین نے تین کے مقابلے میں5 گول سے پاکستان کو ہرادیا.کھیل کے پہلے ہاف میں اسپین کو صفر کے مقابلے میں 3 گول کی برتری حاصل تھی. کھیل کے دوسرے حصے میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے مبشراوررضوان نے شارٹ کارنرکی مدد سے ایک ایک گول اسکورکیا جبکہ رانا وحید نے فیلڈ گول سکور کیا.
اسپین کی ٹیم نے مزید2 گول اسکورکرکے پاکستان کو3 کے مقابلے میں 5گول سے شکست دے دی. پاکستان ٹیم کے ہمراہ منیجراولمپیئن خواجہ جنید,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین,معاون کوچ اولمپیئن وسیم احمد,ڈریک فلیکرکوچ رچرڈ اسنیچر,گول کیپرکوچ باب جان ویلڈیف,ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی بھی موجود تھے۔
اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ مٰں پاکستان نے اسپین کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیدی تھی.
تفصیلات کے مطابق دورہ یورپ کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم نے اسپینش ہاکی ٹیم کے ساتھ عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرادیا. کھیل کے پہلے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول رضوان نے شارٹ کارنر کے زریعے اسکورکیا.پھر دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے مبشر کی جانب سے شارٹ کارنر کی مدد سے دوسرا گول کرکے میچ میں صفر کے مقابلے میں 2گول کی برتری حاصل کرلی.
پاکستان کی جانب سے تیسرا فیلڈ گول اعجازعلی نے گول اسکور کیا. پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان نے اسپین کی ٹیم پرصفرکے مقابلے میں 3 گول کی برتری حاصل کی.دوسرے ہاف کے چوتھے کوارٹرمیں پاکستان کے رومان نے چوتھا گول اسکورکیا.جبکہ آخری لمحات میں اسپین کی ٹیم میچ کا واحد گول کرنے میں کامیاب ہوئی.پاکستان نے مقررہ وقت کے اختتام پراسپین سے ایک کے مقابلے میں 4 گول سے میچ جیت لیا۔