کراچی:سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے،مسودہ 10مئی کو سندھ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی مختلف شقوں میں ترامیم کی گئیں ہیں،ان ترامیم سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹوں کو دورکیا جا سکے گا۔
کونسلرز، منتخب نمائندوں کے مالی اورانتظامی اختیارات سے متعلق الگ الگ ترمیمی مسودے زیرغورہیں ،واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے سندھ بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں ترامیم کا مطالبہ کیا تھا۔