پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے کمیشن قائم کرنے کے اعلان مسترد کردیا

تحریک اںصاف نے غیرملکی مراسلے پرحکومت کے کمیشن قائم کرنے کے اعلان مسترد کردیا اورکہا ہے کہ صرف آزاد عدلیہ کی جانب سے بنائے گئے کمیشن کو تسلیم کیا جائے گا۔

 تحریک اںصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اورفرخ حبیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے ماتحت کمیشن بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے، تحریک انصاف صرف ایک ہی کمیشن کو تسلیم کرے گی جوآزاد عدلیہ کے ماتحت ہواوراس کی کھلی سماعت ہو۔

فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پرکہا کہ مریم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بہت گھبرائی ہوئی تھیں، مریم اورنگزیب آپ نے گھبرانا نہیں، آپ اتنی غصے میں کیوں ہوتی ہیں؟ آپ کے گھبرانے کا وقت کل کے جلسے کے بعد شروع ہوگا۔

فرح خان کے معاملے پرفواد چوہدری نے کہا کہ فرح پرالزام کوئی نہیں اوراس کے خلاف پریس کانفرنس روزانہ ہورہی ہے، حکومت کوعمران خان کے خلاف کچھ مل نہیں رہا اس لیے ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،اگرفرح خان نے کرپشن کی ہے تواس پرکیسز کیوں نہیں بنائے جارہے؟۔