لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورکرتے ہوئے حکومت کو 18مئی تک انہیں گرفتارکرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی جس پرجسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سماعت کی ۔ جسٹس ملک شہزاد احمد نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری قبول کرتے ہوئے حکومت کو 18مئی تک ان کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے توہین مذہب کے مقدمات کے اخراج کیلیے تمام فریقین کو نوٹسزبھی جاری کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ کیخلاف ملک کے مختلف 8شہروں میں توہین مذہب کے مقدمات درج ہیں اوران کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور اس وقت 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرہیں ۔