2002ء میں نسرین جلیل نےاین اے 250سے عام انتخابات میں حصّہ لیا۔فائل فوٹو
2002ء میں نسرین جلیل نےاین اے 250سے عام انتخابات میں حصّہ لیا۔فائل فوٹو

نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

کراچی:وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے نسرین جلیل کو گورنرسندھ تعینات کرنے کی سمری صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو بھیج دی گئی ہے۔

2002ء میں نسرین جلیل نےاین اے 250سے عام انتخابات میں حصّہ لیا، لیکن کامیابی حاصل نہ کر سکیں تاہم، 2012ء میں سینیٹ کے انتخابات میں بھر پورکامیابی حاصل کی۔

وہ ایم کیو ایم کی ڈپٹی کنوینراوراکنامک اینڈ فنانس ریونیو اور پرائیوٹائزیشن سمیت سینیٹ کی کئی کمیٹیوں کی چیئر پرسن بھی رہیں۔

نسرین جلیل پہلی مرتبہ 1994ء اور دوسری مرتبہ 2012ء میں سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کی چیئر پرسن بنیں اور اسی حیثیت میں بالخصوص خواتین کے حقوق کے لیے پارلیمانی پلیٹ فارم سے بہت کام کیا۔

نسرین جلیل کے والد ظفر الحسن برطانوی راج کے غیر منقسم ہندوستان میں لاہور کے ڈپٹی کمشنر تھے اور ایک بیوروکریٹ کی حیثیت سے انہوں نے کئی اہم انتظامی عُہدوں پر ذمّے داریاں انجام دیں۔

نسرین جلیل کی پیدائش لاہور کی ہے تاہم اُن کی زندگی کا کم و بیش تمام حصّہ کراچی ہی میں گزرا ، وہ دو مرتبہ سینیٹ کی رُکن منتخب ہوئیں۔

 نسرین جلیل جہاز بھی اڑا سکتی ہین،فلائنگ کے شوق نے نسرین جلیل کو ہوا بازی سیکھنے پر مائل کیا اور کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے کے بعد ایک طویل عرصے تک وہ یہ شوق بھی پورا کرتی رہیں۔