قابض فورسز نے محاصرے اورتلاشی کی آڑ میں دو نوجوانوں کو  شہید  کیا ۔ فائل فوٹو
قابض فورسز نے محاصرے اورتلاشی کی آڑ میں دو نوجوانوں کو  شہید  کیا ۔ فائل فوٹو

بھارتی فوج نے مزید دو بے گناہ کشمیری شہید کر دیے

سری نگر:بھارت کے غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسزکی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جہاں بھارتی فوجیوں نے مزید دو بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ضلع کولگام کے علاقے چھان دیوسر میں محاصرے اورتلاشی کی آڑ میں دو نوجوانوں کو  شہید  کیا ۔

قابض فورسز نے  علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا ، اس دوران انٹرنیٹ سروس بھی  معطل کر دی گئی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔