لاہور:شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنے والے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان انتقال کرگئے ۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سا بق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔ مرحوم جوہرٹاؤن کے رہنے والے تھے جنہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔
سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ڈاکٹر رضوان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کیس کرنےوالے ڈاکٹر رضوان خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ، مرحوم بہت دلیر ، فرض شناس تھے ، اللہ انہیں جنت میں جگہ نصیب فرمائے ۔