عمران خان اور ساتھی اپنے رویے پرغور کریں،طاہر اشرفی

اسلام ٓٓباد:چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور سابق وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے  کہا کہ مسجد نبویﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں نے اچھا نہیں کیا، سب سیاسی جماعتوں کواس واقعے کی مذمت کرنی چاہیے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک میں عدالتیں ہونے کے باوجود شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کو خط لکھا ، میں نے بارہا عمران خان سے خط واپس لینے کا کہا تھا ، شیریں مزاری نے جو خط اقوام متحدہ کو لکھا وہ واپس لیا جائے ،اداروں نے کہا ہے کہ انہیں سیاست سے الگ رکھیں ، میرجعفر اورصادق وہ ہوتے ہیں جو قوموں میں تقسیم پیدا کریں،عمران خان کو اپنے اور ساتھیوں کے رویے پرغورکرنا چاہیے ،آئیں نفرتیں کم کریں اور میثاق پاکستان کریں ۔