غزہ:مقبوضہ فلسطين کے علاقے مغربی کنارے ميں مختلف واقعات میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 2 فلسطينی نوجوان شہید ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین میں گزشتہ دو ماہ سے جاری اسرائیلی فوج کی پُرتشدد کارروائیوں میں مزید تیزی آگئی ہے۔ مغربی کنارے ميں الگ الگ واقعے میں مزید 2 فلسطينی نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ايک نوجوان فوجی چيک پوائنٹ پرلگی باڑ پھيلانگنے کی کوشش کررہا تھا، اُسے تنبیہہ کی گئی لیکن اس نے غیر قانونی کارروائی جاررکھی جس پرفائرنگ کرکے نوجوان کوشہید کرديا گیا۔